ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سری لنکا ئی بحریہ ماہی گیروں کو اغوا کرنے کے واقعات میں اضافہ کررہی ہے :جے للتا

سری لنکا ئی بحریہ ماہی گیروں کو اغوا کرنے کے واقعات میں اضافہ کررہی ہے :جے للتا

Sun, 17 Jul 2016 20:19:21    S.O. News Service

چنئی، 17؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سری لنکا کی حراست سے77ماہی گیروں اور102کشتیوں کو چھڑانے کے لیے وزیر اعظم کی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے تمل ناڈو حکومت نے مرکز کو مطلع کیا ہے کہ سری لنکا ئی بحریہ نے ریاست سے ہندوستانی ماہی گیروں کو اغوا کرنے کے واقعات میں اضافہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ جے للتا نے کل وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط کے لکھ کر کہاکہ سری لنکا کی حکومت کی طرف سے پاک خلیج کے روایتی آبی علاقہ میں مچھلی کا شکار کرنے کے ہمارے ماہی گیروں کے تاریخی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔ریاستی حکومت کی طرف سے آج جاری خط کے مطابق انہوں نے وزیر اعظم کو مطلع کیا ہے کہ سری لنکا ئی بحریہ نے حالیہ دنوں میں ریاست سے ہندوستانی ماہی گیروں کو اغوا کرنے نیز کشتیوں اورمچھلیوں کے شکار کے لیے کام میں آنے والے دیگرآلات کو ضبط کرنے کے واقعات میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 15؍جولائی کو رامناتھ پورم ضلع کے پام بن میں ماہی گیری کے لیے گئے تمل ناڈو کے چار ماہی گیروں کو ان کی موٹر کشتیوں کے ساتھ سری لنکا ئی بحریہ نے اغوا کر لیا اور اپنے ملک کے تلائی منار لے گئے۔وزیر اعلیٰ نے کولمبو پر مچھلی کا شکار کرنے میں استعمال کئے جانے والی کشتیوں کو بھی نہیں چھوڑنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اس سے تمل ناڈو کے ماہی گیروں میں بہت زیادہ مایوسی ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے معاش کے بغیرماہی گیر مایوسی کی حالت میں ہیں۔جے للتا نے وزیر اعظم سے اس مسئلے کو سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذریعے سری لنکائی حکومت کے اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھانے اور77ماہی گیروں اور102کشتیوں کو فوری طورپرچھڑوانے کی اپیل کی ۔


Share: